مرزا پور: دی مووی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں کالین بھیا، منا بھیا اور گڈو پنڈت ایک بار پھر مرزا پور کی بادشاہت کے لیے آمنے سامنے نظر آ تے ہیں ۔
اس فلم کی کہانی اسی دنیا کو آگے بڑھاتی ہے جسے مقبول ویب سیریز ’مرزا پور‘ نے متعارف کرایا تھا، تاہم اس بار شائقین کو بڑے پردے پر زیادہ بڑے پیمانے کی کارروائی، طاقت کی جنگ اور خطرناک مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
حال ہی میں جاری ٹریلر میں پنکج ترپاٹھی کالین بھیا کے کردار میں مرزا پور کی گدی پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں، جبکہ منا بھیا ایک بار پھر طاقت اور تخت کے وارث کے طور پر سامنے آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، علی فضل کا گڈو پنڈت مرزا پور کے تخت کے لیے سب سے بڑا خطرہ دکھائی دیتا ہے۔
تازہ ٹریلر میں پرانے کرداروں کے درمیان دشمنی کے ساتھ ساتھ نئی صف بندیوں، سازشوں، تشدد اور دھوکے کی جھلکیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔
فلم میں نئی کاسٹ بھی شامل کی گئی ہے، جن میں روی کشن نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ جتیندر کمار فلم میں ببلو کے کردار میں نظر آئیں گے جو اس کردار میں وکرانت میسی کی جگہ لے رہے ہیں۔
فلم 4 ستمبر 2026 کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔
Lahore 38°C


