اسلام آباد: پاکستان نے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں دوبارہ رسائی حاصل کرنے کے لیے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈز جاری کرنے کی پیشکش کا عمل شروع کردیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے یورو بانڈز کے اجرا کے لیے سرمایہ کاروں سے پیشکشیں طلب کی جا رہی ہیں۔ تاہم بانڈز کا حتمی اجرا عالمی مالیاتی اور مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بتدریج بہتری آئی ہے، جبکہ ملکی معاشی بنیادی عوامل میں استحکام کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق یورو بانڈز کا اجرا پاکستان کے لیے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں دوبارہ قدم رکھنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوگا اور اس سے ملک کو بین الاقوامی مالیاتی ذرائع تک رسائی میں مدد مل سکتی ہے۔