اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی اسلام آباد آمد کی منتظر ہے۔
مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق محمود خان اچکزئی اس وقت کوئٹہ میں ہیں اور آج ان کی واپسی کا امکان ہے۔
مذاکراتی کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دو روز سے ان کے منتظر ہیں، اگر وہ کل آ جاتے تو کئی معاملات اسی روز طے پا سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ایک ایک گھنٹہ قیمتی ہے، اگر محمود اچکزئی بروقت پہنچ جاتے تو ہم کسی نتیجے پر پہنچ سکتے تھے۔
مذاکراتی کمیٹی کے رکن نے امید ظاہر کی کہ محمود خان اچکزئی کی اسلام آباد آمد کے بعد حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ضرور ہوگا۔
Lahore 16°C