اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سپورٹس بورڈ اور بینالصوبائی رابطہ کے عہدیداران نے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔جنوبی کوریا کا وفد 24کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے۔دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست اور چوتھا 7 اگست کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان میں خصوصی تربیتی کیمپ بھی شامل ہیں،
جس کا مقصد دونوں ٹیموں کے درمیان تکنیکی مہارت اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز باہمی کھیلوں کے تعلقات کے فروغ اور ہاکی کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔