صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) الرٹ کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال ، منڈی بہاءالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لیہ، بھکر، نورپور تھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

مزید انہوں نے بتایا ہے کہ راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے، برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔