اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنا مؤقف پارٹی قیادت تک پہنچا دیا ہے۔ یہ رائے انہوں نے گزشتہ ملاقات کے دوران اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے بھجوائی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی واضح رائے ان تک پہنچ چکی ہے، جسے وہ پارٹی کے سامنے پیش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی، کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس بلائے جائیں گے، جن میں بانی پی ٹی آئی کا مؤقف زیرِ غور لایا جائے گا۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آج ہونے والی ملاقات کا انتظار کیا جا رہا ہے، ملاقات کے بعد پارٹی کے اجلاس طلب کیے جائیں گے تاکہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق ان کی رائے قیادت اور متعلقہ فورمز کے سامنے رکھی جا سکے۔
28ویں آئینی ترمیم پر بانی پی ٹی آئی کی رائے پارٹی قیادت تک پہنچا دی گئی ۔ سلمان اکرم راجہ
Lahore 17°C
Islamabad 12°C