اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 16 اگست 2026 کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کا امتحان مؤخر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے لیے نئی تاریخ 20 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قبل ازیں امتحان 16 اگست کو منعقد ہونا تھا، تاہم شفاف، محفوظ اور منظم امتحانی عمل کو یقینی بنانے کے لیے اس کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کے علاوہ ایم ڈی کیٹ کی تمام دیگر شرائط، قواعد اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے۔
کونسل نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات، اعلانات اور کسی بھی نئی پیش رفت کے لیے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ اور آفیشل ذرائع سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
پی ایم ڈی سی نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کے باعث امیدواروں کو ہونے والی ممکنہ زحمت پر معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔
Lahore 32°C
Islamabad 31°C