کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران 5 زخمی ملزمان سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد ہوا۔
اسی طرح پیرا آباد کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جیل چورنگی پل کے قریب مسلح ملزمان کے ساتھ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار افراد کی شناخت فیاض، اسلم اور امیر حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
عزیز آباد میں بھی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کی شناخت محمد عبید اللہ ولد رضا الکریم کے نام سے کی ہے۔
دوسری جانب سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
کراچی میں پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
Lahore 16°C