پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی مبینہ حبسِ بے جا اور بازیابی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کرلیا۔

جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔