جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔
اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے نئے ارکان بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ شرکت کریں گے۔ اس سے قبل فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد مستعفی ہو گئے تھے۔
اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔