لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں زرداری اور شریف خاندان کی سیاست اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی بے چینی اور مشکلات کے تناظر میں ایک مؤثر سیاسی متبادل کے طور پر سامنے آئی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وطن واپسی کے بعد مزید تاخیر کیے بغیر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے مذاکرات کیے جائیں۔
لیاقت بلوچ نے حکومت پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے معاملے پر ٹال مٹول کا سلسلہ جاری رہا تو جماعت اسلامی سپر لانگ مارچ کے ساتھ ساتھ حکومت کے خاتمے کے لیے ملک گیر تحریک شروع کرنے پر بھی غور کرسکتی ہے۔
Lahore 25°C