ایشین گیمز میں جیولن تھرو کا فائنل کل منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سمیت 14 تھرورز حصہ لیں گے۔
ارشد ندیم کے ساتھ پاکستان کے یاسر سلطان بھی جیولن تھرو فائنل میں میڈلز کے لیے میدان میں اتریں گے۔
گولڈ میڈل کے لیے سری لنکا کے رمیش تھرانگا کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ بھارت کے دو ایتھلیٹس بھی فائنل میں توجہ کا مرکز ہوں گے۔ تاہم بھارتی اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا ان گیمز میں شریک نہیں ہیں۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کے مطابق ارشد ندیم نے لاہور کے بعد جاپان کے کنڈیشنز میں بھی ٹریننگ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم مکمل فٹ ہیں اور بہترین فارم میں ہیں۔
Lahore 25°C