راولپنڈی: تھانہ چونترہ کی حدود میں چکری روڈ پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں میاں بیوی اور ان کا تین سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار تین افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 32 سالہ افضال احمد، ان کی 27 سالہ اہلیہ حاجرہ افضال اور تین سالہ بیٹے ریحان احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد تینوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔