اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ ملک کے بیشتر دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بارش کا امکان 30 فیصد ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موسمی پیشگوئی کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔