لاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو فریق بنانے پر درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ ڈی جی رینجرز پنجاب کو فوری طور پر فریقین کی فہرست سے حذف کیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو اس کیس میں کیوں فریق بنایا ہے؟

دورانِ سماعت درخواست گزار کی جانب سے دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو فوری معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی، تاہم عدالت نے فوری معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو فریق بنانے کی وجوہات بھی دریافت کیں۔