نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان اور مصر نے دوطرفہ تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات آر فور (R4) وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران تجارت، زراعت، توانائی اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ فلسطین کی صورتحال، مشرق وسطیٰ اور دیگر علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک نے آر فور (R4) فریم ورک کے تحت باہمی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات ، تعاون بڑھانے پر اتفاق
Lahore 16°C