لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان نے وکیل رانا مدثر عمر کے توسط سے درخواست دائر کی، جس میں محکمہ داخلہ پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا تھا، تاہم تینوں کی نظر بندی کی مدت مکمل ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔