مردان کے علاقے منگا بازار میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عوام کی شرکت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ مردان میں مختلف مقامات پر دفعہ 804 نافذ ہے۔
انہوں نے ملک بھر سے عوام کو اپنے منتخب پارلیمنٹیرینز کی قیادت میں صوابی پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہاں آنے والوں کا استقبال کیا جائے گا اور ان کا خیال رکھا جائے گا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے محبت کرنے والے ہر صورت صوابی پہنچیں گے۔ ان کے بقول اگر کسی کو گاڑی میسر نہ ہوئی تو وہ موٹر سائیکل، سائیکل یا پیدل سفر کرکے بھی اجتماع میں شرکت کرے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیا کہ اس مرتبہ شرکا کی تعداد اتنی زیادہ ہوگی کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دباؤ اور سخت ہتھکنڈوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوابی میں پیش کیا جانے والا منصوبہ مخالفین کو حیران کر دے گا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ احتجاج کے دوران پرامن رہیں اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں .
ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے . سہیل آفریدی
Lahore 16°C