گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر صوبے کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنا ضروری سمجھا گیا تو یہ اقدام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی نافذ ہوئی تو وہ پی ٹی آئی کے لیے اکیلے ہی کافی ہوں گے۔
فیصل کریم کنڈی کے مطابق اگر صدر، وزیراعظم اور دیگر متعلقہ ادارے حالات کو خراب سمجھیں تو ایمرجنسی نافذ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اس وقت مخالفین چھپ رہے ہیں اور گرفتاریاں دے رہے ہیں، جبکہ وہ صرف بیانات دینے کے بجائے عملی مقابلے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میدان لگا تو پی ٹی آئی کا مقابلہ کریں گے۔
پی ٹی آئی والے چھپ رہے ہیں، میدان لگا تو مقابلہ ہوگا: فیصل کریم کنڈی
Lahore 25°C