وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے آئینی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے علاوہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر کی بازیابی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
یہ آئینی درخواست رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں فریقین
درخواست میں وفاقی وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ، خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو فریق نامزد کیا گیا ہے۔