راولپنڈی : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے ہیں، جن میں طالبات نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔
بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق عطفہ جاوید نے 1156 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ نور فاطمہ ساجد 1151 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
تیسری پوزیشن نبیحہ ایمان اور منیب شاہ نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ دونوں امیدواروں نے 1142، 1142 نمبر حاصل کیے۔
نتائج کے مطابق امتحانات میں طالبات کی کارکردگی نمایاں رہی اور انہوں نے پوزیشنز کے حصول میں طلبہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں مجموعی طور پر 61 ہزار 409 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 36 ہزار 896 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 ، نتائج کا اعلان
Lahore 25°C