حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد عوامی سطح پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.37 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
اعلان سے کچھ ہی دیر قبل وزیرِ پیٹرولیم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے اور آبنائے باب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے باعث سپلائی کی صورتحال بھی بہتر ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی تھی۔
تاہم اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن میں پیٹرول میں معمولی کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے نے عوام کی توقعات کے برعکس صورتحال پیدا کر دی۔ سوشل میڈیا اور مختلف عوامی حلقوں میں اس فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کا مؤقف ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈیزل مہنگا کرنا ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے
Lahore 33°C
Islamabad 32°C