اٹک: کسی بھی ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سکیورٹی اور انتظامی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری اٹک پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے 26 اضلاع سے تقریباً 30 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر 40 مختلف تعلیمی ادارے بند رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں اور شادی ہالز میں پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا سے پنجاب آنے والے مختلف داخلی راستوں پر کنٹینرز پہلے ہی پہنچا دیے گئے ہیں۔ موٹروے M-1 پر ہارون پل کے مقام پر بھی بڑی تعداد میں کنٹینرز اور ریت کی بوریاں موجود ہیں۔
حکام کی جانب سے ممکنہ احتجاج یا لانگ مارچ کی صورت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جانے کا امکان ہے۔
Lahore 25°C