پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے نیاز اللہ خان نیازی کو انصاف لائرز فورم (ILF) پاکستان کا چیف آرگنائزر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں نیاز اللہ خان نیازی کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر علی خان نے نیاز اللہ خان نیازی کی پارٹی کے لیے خدمات، محنت اور وابستگی کو سراہتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ نیاز اللہ خان نیازی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ترجمان بھی ہیں اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں انصاف لائرز فورم کو مزید مضبوط، متحد اور منظم بنانے میں مدد ملے گی۔
بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق انصاف لائرز فورم آزاد عدلیہ، قانون کی حکمرانی اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔