اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج وفاقی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے اور اپنے فرائض آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر انجام دیتی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ان کا کہنا تھا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا معاملہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریاست موجود ہو گی تو سیاست، جمہوریت اور شہریوں کا وجود بھی قائم رہے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاستی ادارے اپنے آئینی دائرہ کار کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کو درپیش سیکیورٹی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سامنا ایک مشکل اور گھات لگائے دشمن سے ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے گی۔
پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے حوالدار آصف عرف موسیٰ کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
حوالدار آصف نے بتایا کہ بھارتی فوج اور میڈیا کی جانب سے ان کی ہلاکت سے متعلق دعوے سامنے آنے کے بعد انہیں مختلف فون کالز موصول ہوئیں۔ ان کے مطابق فون کرنے والوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے انہیں ہلاک کر دیا ہے۔
حوالدار آصف نے کہا کہ وہ اس وقت اپنے گھر میں موجود تھے اور بھارتی دعوؤں کے بارے میں سن کر حیران رہ گئے کہ ان کی ہلاکت کی خبریں کیسے گردش کر رہی ہیں۔
Lahore 25°C