پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مجوزہ مارچ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کی سرگرمیاں سامنے آگئی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے لیے مارچ میں استعمال ہونے والا خصوصی کنٹینر تیار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں وہ مارچ کے لیے تیار کیے گئے کنٹینر میں پہنچے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مینا خان، شفیع جان اور دیگر وزرا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق یہ کنٹینر 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب روانہ ہونے والے مارچ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح بھی کیا۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 1.6 ارب روپے لاگت آئی ہے، جبکہ اسے 90 روز کی مدت میں مکمل کیا گیا۔
حیات آباد انڈر پاس کی مجموعی لمبائی 500 میٹر ہے۔ منصوبے کی تکمیل کو علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
4 اکتوبر مارچ کے لیے سہیل آفریدی کا خصوصی کنٹینر تیار
Lahore 25°C