اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اسد محمود کو مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا ہے۔

نیب راولپنڈی میں پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ (PPOD) کے افسران، اہلکاروں اور دیگر افراد کے خلاف مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر انکوائری جاری ہے۔

اسی سلسلے میں سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز اسد محمود کو ان کے دورِ وزارت (2022ء تا 2023ء) کے دوران ہونے والی مبینہ بھرتیوں سے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب اس سے قبل بھی اسد محمود کو 10 نومبر 2026ء کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کرچکا تھا، تاہم وہ ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوئے اور اپنے وکیل کے ذریعے تحریری جواب نیب کو بھجوا دیا تھا۔