اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رہنما اور وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق سلمان اکرم راجا گزشتہ دو گھنٹوں سے پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں۔ انہوں نے رہنما کی حراست کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران تقریباً 700 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کارکنوں کی گرفتاریوں اور ارکان اسمبلی کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو فوری رہا کیا جائے اور کارکنوں و ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا سلسلہ روکا جائے۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ گرفتار
Lahore 25°C