اسلام آباد: پاکستان کے نوجوان اسپنر ابرار احمد آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہے، جس کے بعد افغانستان کے راشد خان ایک بار پھر عالمی نمبر ایک بولر بن گئے ہیں۔
تازہ رینکنگ کے مطابق راشد خان 720 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ابرار احمد 718 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ دونوں اسپنرز کے درمیان صرف 2 پوائنٹس کا معمولی فرق ہے۔
ابرار احمد نے 23 ستمبر کو راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، تاہم جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز کے اختتام کے بعد رینکنگ میں تبدیلی ہوئی۔ ایشین گیمز میں ابرار احمد نے پاکستان کی جانب سے 2 میچز کھیلے اور ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے دیگر بولرز میں محمد نواز 4 درجے تنزلی کے بعد 12ویں جبکہ سلمان مرزا 7 درجے تنزلی کے بعد 23ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
رینکنگ میں بھارت کے اکشر پٹیل نے نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے 16 درجے ترقی کے ساتھ ساتویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ بنگلادیش کے نسوم احمد آٹھویں جبکہ مہدی حسن 10 درجے بہتری کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں بھی اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ بھارت کے کپتان شریاس ایئر 18 درجے ترقی کرکے پہلی مرتبہ ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے اور ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ بھی 10 درجے بہتری کے بعد 37ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
Lahore 25°C