اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔

اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں قائم آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس 13 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا۔

سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر بھی 2026 کے آئینی بنچز کے روسٹرز درج ہیں۔