لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے اوقات کار 16 اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر ڈیڑھ بجے چھٹی ہوگی، جبکہ جمعے کے روز تدریسی سرگرمیاں صبح 8:45 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے شروع ہو کر دوپہر 1:15 بجے تک جاری رہے گی۔ جمعے کے روز صبح کی شفٹ کا اختتام دوپہر 12:30 بجے ہوگا۔
اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں کی دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر 1:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعے کے روز یہ شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہو کر شام 4:30 بجے ختم ہوگی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران کو نئے شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کا فرق رکھنے کے لیے ضلعی حکام ضرورت کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔
پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
Lahore 16°C