پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں، اب آپ کی باری ہے۔ میں پشاور میں موجود ہوں، پشاور کے عوام اپنے محبوب لیڈر عمران خان اور اس کے سپاہی کے لیے گھروں سے نکلیں۔
شاہد خٹک نے خیبرپختونخوا کے عوام سے پشاور پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جہاں عوام کی تعداد زیادہ ہوگی، وہ وہاں موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنید اکبر سمیت دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جنوبی اضلاع، بشمول کرک، کے عوام نیشنل ہائی وے بند کردیں اور پشاور کی طرف رخ کریں۔
شاہد خٹک نے آئی ایس ایف کے تمام عہدیداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ پشاور یونیورسٹی سے نکلیں اور خیبرپختونخوا کے عوام کو جوائن کریں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ لانگ مارچ اور احتجاج ہوگا اور اب وہ خود اس کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا: نکلو، اب نہیں تو کب ، ہم نہیں تو کون؟