وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو پلاسٹک فری اور کیش لیس بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کیے جا رہے ہیں ۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں ایف 9 پارک کی طرز کا ایک اور پارک بنانے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے جب اسلام آباد کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور جب ہم اسے چھوڑیں گے تو شہر کو تین گنا زیادہ سرسبز کرکے چھوڑیں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب عوام کو جوابدہ ہیں۔ عوام کو صرف یہ دیکھنا ہے کہ ان کے منتخب نمائندے اپنا ایک ایک منٹ عوام کے لیے وقف کر رہے ہیں یا منفی سیاست کے لیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ عوام یہ بھی ضرور دیکھیں کہ ایک طرف منتخب نمائندہ ہے جو ایک ماہ سے دفتر نہیں جا رہا اور ایک میٹنگ نہیں کر رہا، جبکہ دوسری طرف وہ شخص ہے جو ایک گھنٹے کا وقفہ بھی نہیں ڈال رہا اور عوام کے لیے کام کر رہا ہے۔
اسلام آباد کو پلاسٹک فری اور کیش لیس بنانے پر کام تیز ۔ محسن نقوی
Lahore 25°C