اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم نے تقریباً ایک گھنٹے تک ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
میڈیکل ٹیم کی قیادت پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے۔ معائنے کے دوران عمران خان کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا، جبکہ ان کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کا میڈیکل چیک اپ مکمل ، ڈاکٹرز کی ٹیم واپس روانہ
Lahore 25°C