لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو پولیس نے لاہور سے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپنے ڈرائیور امیر کے ہمراہ جم خانہ جانے کے لیے گھر سے نکلی تھیں، جہاں لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو اپر مال میں واقع ان کے گھر سے جم خانہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
علیمہ خان کی گرفتاری کے بعد ان کی گاڑی مزنگ تھانے میں موجود ہے، جبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی، جس کے بعد ڈی سی نے تین ایم پی او کا حکم جاری کیا۔
علیمہ خان لاہور سے گرفتار
Lahore 25°C