راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن نورین خان کو اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نورین خان کو جیل حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر جانے دیا گیا، جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گی۔
عمران خان کی بہنوں کی جانب سے اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آمد معمول کا معاملہ بن چکا ہے، تاہم ماضی میں انہیں متعدد مرتبہ ملاقات سے روکنے یا جیل کے باہر انتظار کرنے کی صورتحال کا سامنا بھی رہا ہے۔
نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ۔
Lahore 37°C
Karachi 29°C
Islamabad 34°C