اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری جرمن صدر کی دعوت پر جرمنی کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔
صدرِ مملکت کو برلن ایئرپورٹ پر اعلیٰ جرمن حکام اور پاکستان کے سفیر نے الوداع کیا۔
آصف علی زرداری کا دو دہائیوں سے زائد عرصے کے تعطل کے بعد جرمنی کا دورہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ دورہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کے تناظر میں بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
دورے کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور جرمن صدر کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔
اس دورے سے پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہونے کی توقع ہے۔
جرمن قیادت کی جانب سے صدرِ مملکت کی میزبانی کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
Lahore 17°C