راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش ، نالہ لئی پھر بپھر گیا ، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں شدید بارش کے نتیجے میں نالہ لئی پھر بپھر گیا ، انتطامیہ کی جانب سے متاثرہ مقامات پر شہریوں کے لیے انخلا کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ، جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح 19 فٹ سے تجاوز کرگئی ۔ کٹاریاں پل پر پانی 19.5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 13 فٹ تک بلند ہوگیا ۔ اس موقع پر نالہ لئی سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے جب کہ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کٹاریاں کے اطراف نشیبی علاقوں میں الرٹ جبکہ گوالمنڈی میں پری الرٹ جاری کردیا گیا۔ راولپنڈی میں سید پور کے مقام پر 66 ، گولڑہ میں 52 ، بوکڑہ میں 65 اور پی ایم ڈی میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ شمس آباد میں 48 اور کچہری میں 47 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ اسی طرح پیر ودھائی میں 58، گوالمنڈی میں 6 اور نیو کٹاریاں میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی اور انخلا کا الرٹ جاری کیا گیا۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے پر اطراف میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی جبکہ انتظامیہ اور امدادی ادارے بھی الرٹ کردیے گئے ہیں ۔
انتظامیہ اور امدادی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا گیا۔
جڑواں شہروں میں شدید بارش ، نالہ لئی بپھر گیا ، انخلا کا الرٹ جاری
Lahore 37°C
Karachi 29°C
Islamabad 34°C